یوم عاشور پرسوں منایا جائیگا٬ملک بھر میں9 اور10 محرم کو عام تعطیل ہوگی

ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی ٬ علم٬تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ٬موبائل سروس بھی معطل رہے گی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمر جنسی کا نفاذ ٬ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ٬سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہیں گی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کل(بدھ کو) کوپاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا٬ 9 اور 10 ویں محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ٬ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم٬تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔

نواسہ رسول ؐ ٬جگر گوشہ بتول ؓ٬حضرت امام حسین ؓ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دس محرم کو وفاقی دارالحکومت٬چاروں صوبوں٬آزاد کشمیر٬شمالی علاقہ جات٬گلگت و بلتستان ٬ سمیت ملک بھر کے طول و عرض میںمجالس عزاء٬علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباؓ بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

حکومت کی جانب سے 9اور 10محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے مختلف شہروں میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیںمختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمر جنسی کا نفاذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں