ایف 14 اسلام آباد میں 7 ہزار ، ایف 16 میں تین ہزار ، بہارہ کہو فیزIتین ہزار، فیز II میں 16 ہزار ،تھلیاں اسلام آباد میں ایک ہزار کنال پر پانچ ہزار یونٹس بنانے کا پروگرام ہے، جی 14 ، جی 15 میں الاٹیوں کوپلاٹوں کے قبضہ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ، 85 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم تین ہزار کنال کا منصوبہ نہیں 36 ہزار ممبران نے رجسٹریشن حاصل کی ،پہلے منصوبے میں 9 سو ملین جمع ہوا ،فیزٹومیں 6 ارب70 کروڑ جمع ہوئے ،اب زمین کی ملکیت قانوناً رجسٹرڈ ہونے والے ممبران کی ہے، بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم ختم نہیں کی جارہی تیزی سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے،ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاویز ات کا خاتمہ کیا گیا ہے، ڈی جی ایف جی ای ایچ ایف کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

کمیٹی نے ملک بھر میں ہائوسنگ فائونڈیشن کے منصوبوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں

پیر 3 اپریل 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن وقاص علی محمود نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات کو آگاہ کیا ہے کہ ایف 14 اسلام آباد میں 7 ہزار ، ایف 16 میں تین ہزار ، بہارہ کہو فیز (I)تین ہزار، فیز (II )16 ہزار ،تھلیاں اسلام آباد میں ایک ہزار کنال پر پانچ ہزار یونٹس بنانے کا پروگرام ہے، جی 14 ، جی 15 میں الاٹیوں کوپلاٹوں کے قبضہ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ، 85 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم تین ہزار کنال کا منصوبہ نہیں 36 ہزار ممبران نے رجسٹریشن حاصل کی پہلے منصوبے میں 9 سو ملین جمع ہوا ،فیز(II )میں 6 ارب70 کروڑ جمع ہوئے اب زمین کی ملکیت قانوناً رجسٹرڈ ہونے والے ممبران (تھرڈ پارٹی) کی ہے، بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم ختم نہیں کی جارہی تیزی سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے،ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاویز ات کا خاتمہ کیا گیا ہے، کمیٹی نے ملک بھر میں ہائوسنگ فائونڈیشن کے منصوبوں کی مکمل تفصیلات اگلے اجلاس میں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائو س میں ہوا جس میں سینیٹر چوہدری تنویر خان ، خالدہ پروین ، خانزادہ خان کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹرجنرل وقاص محمودکے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ جلاس میں بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں ، بحریہ ٹائون،مری ایکسپریس وے سے سٹرک کی رسائی کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ تین ہزار کنال کا نہیں 36 ہزار ممبران نے رجسٹریشن حاصل کی پہلے منصوبے میں 9 سو ملین جمع ہوا ۔

فیز(II )میں 6 ارب70 کروڑ جمع ہوئے اب زمین کی ملکیت قانوناً رجسٹرڈ ہونے والے ممبران (تھرڈ پارٹی) کی ہے۔ بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم ختم نہیں کی جارہی تیزی سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ فائونڈیشن نے زمین مالک اور بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں ترقیاتی کام کا معاہدہ کرنے والی فرم سے مسلسل مذاکرات کیے جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ۔

عدالت نے حکم امتناعی خارج کر دیا ہے ،سول عدالتوں سے ہائوسنگ فائونڈیشن ریلیف حاصل کر کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔مزید بتایاگیا کہ ہائوسنگ فائونڈیشن پچھلے دو سال میں ہی سمجھتی تھی کہ مالک زمین اور ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کرنے والی فرم بروقت کام مکمل نہیں کر سکے گی ۔ مجوزہ فرم کو ترقیاتی کاموں میں تاخیر پرمعاہدے کے مطابق روزانہ دو لاکھ روپے جرمانے کی کُل رقم 1 ارب 20 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا لیکن معاملہ عدالت میں لے جایا گیا اور نیب نے بھی اپنے طور پر انکوائری شروع کر دی ۔

جس پر ہائوسنگ فائونڈیشن نے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے اور معاملات حل کرنے کیلئے 68 کروڑ روپے کا چیک زر ضمانت کے طور پر نیب کے پاس رکھوایا ۔ نیب تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ۔سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ نیب نے ابھی تک جو کارروائی کی اس کارکردگی کی اگلے اجلاس میں نیب سے پوری تفصیل لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ فائونڈیشن اور ترقیاتی کام کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی فرم کے درمیا ن بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم تک 100 فٹ سٹرک کی رسائی معاہدے کے مطابق حاصل کی جانی چاہیے تھی ۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ ملک بھر میں ہائوسنگ فائونڈیشن کے منصوبوں کی مکمل تفصیلات اگلے اجلاس میں فراہم کی جائیں ۔ نیب کے ذمہ دار افسران بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم کے بارے میں کی گئی تحقیقات ، نیب کی کارکردگی ، کارروائی اور فیصلوں سے آگاہ کریں ۔کمیٹی اجلا س میں ہائوسنگ فائونڈیشن کے بارے میں نیب کے کردار پر نیب کو خط لکھنے ، اگلے اجلاس میں ذمہ دار افسر کی شرکت ، سول عدالتوں میں مقدمات کی سماعت او ملک بھر میں جاری تمام منصوبوں کی تفصیل حاصل کرنے کافیصلہ ہوا ۔

سینیٹر خالدہ پروین نے کہا کہ 2009 سے شروع ہونے والا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ۔ فائونڈیشن کی کاکردگی کہیں نظر نہیں آتی مسئلہ جوں کا توں ہے زمین خرید لی گئی رسائی موجود نہیں ۔جس پر ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن نے بتایا کہ زمین مالک اور فرم سے 6 ماہ مسلسل مذاکرات کے بعد معاہدہ پر دستخط کیے گئے لیکن معاہدے کی شرائط پوری نہیں کی گئیں ۔ نیسپاک جیسا بہترین ادارہ کنسلٹنٹ ہے ۔

1989 سے لے کر اب تک ہائوسنگ فائونڈیشن نی23 مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے کراچی میں دو مزید اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے جس کا افتتاح کمیٹی چیئرمین سے کروایا جائے گا ۔ ایف 14 اسلام آباد میں 7 ہزار ، ایف 16 میں تین ہزار ، بہارہ کہو فیز (I)تین ہزار، فیز (II )16 ہزار ، ٹھلیاں اسلام آباد میں ایک ہزار کنال پر پانچ ہزار یونٹس بنانے کا پروگرام ہے ۔جی 14 ، جی 15 میں الاٹیوں کوپلاٹوں کے قبضہ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

85 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاویز ات کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔ پہلی بار جی آئی ایس پی کے ذریعے تعمیر شدہ مکانا ت کی لاگت کا اندازہ کیا گیا ہے ۔ 30 لاکھ مربع فٹ علاقے کے ساڑھے چار ارب کا الاٹیوں پر بوجھ بچانے کیلئے تجارتی علاقوںکی زمین نیلام کی جائے گی۔جی الیون میں60 تیار شدہ اپارٹمنٹس سی ڈی اے لینے کا تیار نہیں ۔ سینیٹر خانزادہ خان نے کہا کہ ورکنگ پیپر بروقت نہ ملنے کی وجہ سے تیاری نہیں کی جا سکتی ۔(ار)

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں