قلعہ سیف اللہ ہروقت جمعیت کامضبوط قلعہ رہاہے،مولاناعبدالخالق مری

کارکنوں کی محنت اورجدوجہدکی بدولت یہاں جمعیت کی پوزیشن کافی مضبوط ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم آپس میں اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کریں اپنی صفوں کومتحدرکھیں، صوبائی کنوینر جمعیت علماء اسلام

اتوار 10 فروری 2019 22:20

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کنوینرمولاناعبدالخالق مری،ضلع قلعہ سیف اللہ کے کنوینرمولوی حبیب اللہ اورحاجی عبدالخالق میرزئی نے ضلعی دفترمیں کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلعہ سیف اللہ ہروقت جمعیت کامضبوط قلعہ رہاہے کارکنوں کی محنت اورجدوجہدکی بدولت یہاں جمعیت کی پوزیشن کافی مضبوط ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم آپس میں اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کریں اپنی صفوں کومتحدرکھیں اورقائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے وژن کوآگے بڑھانے کے لئے اپنی توانیاں صرف کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف قائدجمعیت ہی میدان عمل میں نکلے ہیںتمام جماعتوں کے قائدین خوف اوربلیک میلنگ کی وجہ سے خاموش ہیںجعلی حکومت کی جانب سے مہنگائی اورعوام دشمن اقدامات پرعوامی جذبات کی ترجمانی کرنے کے بجائے مصلحتوں کاشکارہیں ان حالات میں کرپشن سے پاک قیادت صرف جمعیت علماء اسلام کے رہنماہیں جوعوامی قوت کے ساتھ جعلی حکومت کے اقدامات کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں اورملک بھرمیں ملین مارچ کے نام سے عوامی قوت کومنظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ عوام پرثابت ہواکہ قائدجمعیت کادامن کرپشن سے صاف ہے اگران کے دامن پرکرپشن کے داغ ہوتے توالزام لگانے والے جعلی حکمران نیب کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتے یاعدالتوں کاچکرلگاتے،مختلف جماعتوں کے قائدین خوف کاشکارہیں جبکہ قائدجمعیت عوام کے جذبات کی ترجمانی کاحق اداکررہے ہیںانہوںنے کہاکہ حج کومہنگااورربوہ جانے والے قادیانیوں کوسہولیات فراہم کرناریاست مدینہ کے نام پرلادینت کوفروغ دینے کی بدترین مثال ہے جعلی حکومت کی ساکھ عوام میں شدیدمتاثرہوئی ہے اورعوام کااعتمادموجودہ جعلی حکومت سے اٹھ چکاہے انہوںنے کہاکہ ان حالات میں جمعیت کے کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قائدجمعیت کاپیغام عوام تک پہنچائیں خاص کرنوجوانوں کوجمعیت کی صفوں میں فعال بنائیں اورجمعیت کی دعوت عام کریں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں