حقیقی جمہوریت اور آئین پر عملدرآمد ہی مسائل کا حل ہے ،مابت کا کا

جب تک ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی از سر نو جائزہ نہیں لیا جائیگا ملک میں استحکام نہیںآسکتا ،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

پیر 23 دسمبر 2019 22:40

قلعہ سیف اللہ/مسلم باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی از سر نو جائزہ نہیں لیا جائے گا ملک میں استحکام نہیںآسکتا حقیقی جمہوریت اور آئین پر عملدرآمد ہی مسائل کا حل ہے ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام ادارے آئین میں دیئے گئے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے عدم مداخلت کی پالیسی پر پیراہو اکابرین فخر افغان باچاخان خان اور رہبر ملی خان عبدالولی خان کے برسی کے موقع پر ہرنائی میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں ایمل ولی خان سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خصوصی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ میں پارٹی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدور حاجی محمدخان کاکڑ حاجی جبار کاکڑ صوبائی کونسل کے اراکین محب اللہ جلالزء حبیب جلالزئی شمس کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے مابت کاکا نے کہا ہے کہ پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے گو کہ اب تک مکمل جمہوریت بحال نہیں ہو سکی اسی طرح ازاد اور خود مختار عدلیہ اور صاف شفاف صحافت کیلئے کارکنوں سے لیکر پارٹی رہنماؤں نے نامساعد حالات میں نتائج کی پرواہ کئے بغیر جہد کی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی عوامی نیشنل پارٹی ملک میں جمہوری قوتوں کے سنگ کھڑی ہے اور ملک میں مسلط شدہ وزیراعظم اور انکے حواریوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے اس تمام تر صورتحال میں پارٹی ذمہ داران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے اپنی تنظیمی ربط پر قائم رہتے ہوئے اولس کو درپیش سنگین مسائل سے ان کو باخبر رکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ امسال اکابرین کی کی برسی کے سلسلے میں جلسہ عام ہرنائی میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی صوبہ پشتونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خصوصی شرکت کرینگے لہذا پارٹی کارکنان ابھی سے جلسہ عام تیاری بارے کوششیں تیز تر کر دیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں