۱ عالم دنیا میں آگ کے شعلے بھڑکانے والے ہی اس آگ کو بجھانے میں سنجیدہ کردار ادا کریں، مولانا عبدالواسع

ٴْ جمعیت علما اسلام کامیاب اور باواقار ملک کی بحالی کیلئے نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے ق*حکومت کی ناتجربہ کاری اور نااہلی سے عوام مایوسی اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں م* ملک میں بیرونی قرضوں کے نئے پہاڑ کھڑے ہوگئے ،ماضی میں بھیک مانگنے پر خودکشی کی باتیں کرنے والے نااہل وزیر اعظم کا تکبر اور ذاتی انا روز بروز خاک میں ملتی نظر آرہی ہے،صوبائی امیر جمعیت علما ء اسلام بلوچستان

پیر 2 مارچ 2020 22:35

ؤقلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عالم دنیا میں آگ کے شعلے بھڑکانے والے ہی اس آگ کو بجھانے میں سنجیدہ کردار ادا کریں گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان نے ناقابل تلافی زخم کھائے لیکن آج بھی عالم کفر اور دشمن ہمیں معاف نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مظالم پر انٹرنیشنل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی زبانیں گونگ ہوچکی ہیںانہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام افغانستان میں امن معاہدہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے تاہم پاسداری کی زیادہ تر ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے خطے میں "دہشت گرد اور امن پسند" کے سرٹیفیکیٹ بانٹے تھے، جمعیت علما اسلام کامیاب اور باواقار ملک کی بحالی کیلئے نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری اور نااہلی سے عوام مایوسی اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، ملک میں بیرونی قرضوں کے نئے پہاڑ کھڑے ہوگئے ،ماضی میں بھیک مانگنے پر خودکشی کی باتیں کرنے والے نااہل وزیر اعظم کا تکبر اور ذاتی انا روز بروز خاک میں ملتی نظر آرہی ہے انہوں نے کہاکہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ کرپشن اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیںبیشتر گھرانے ایسے ہیں، جہاں مہینے کا اکھٹا سامان لانے کا رواج دن بہ دن ختم ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی زبوں حالی، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے بدترین حصار میں ہے خصوصاًبلوچستان میں ہر طرف پسماندگی، مایوسی اور ناامیدی کے سایے چھائے ہوئے ہیں اور ملک گھمبیر صورتحال سے دوچار کر دیا گیا ہے اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں لوگ اپنے بچوں کو فروخت اور اپنی موت کی دعائیں کرنے پر مجبورہیں جمعیت علما اسلام پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے ہم نے اقتدار کے ایوانوں کے اندر اور باہر بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران دستاربندی کی تقریبات اور فاتحہ خوانی کے تعزیتی اجتماعات میں شرکت کی ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں