گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا اپنے دو روزہ دورہ لورالائی کے آخری مرحلے میں قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے

جمعہ 19 نومبر 2021 22:20

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا اپنے دو روزہ دورہ لورالائی کے آخری مرحلے میں قلعہ سیف اللہ پہنچ گئی جہاں انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے مقامی لوگوں اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں. ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ قاسم خان کاکڑ نے روزمرہ کے مسائل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو آگاہ کیا گیا.

قلعہ سیف اللہ کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہی. میری خواہش اور کوشش ہیں کہ صوبہ کے دورافتادہ اضلاع کا دورے کے موقع پر معروضی حالات اور عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کر لوں. عوام کی مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد انھیں متعلقہ حکام تک پہنچانے میں اور حل کرنے میں مدد ملے گی.

ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گی. بعدازاں گورنربلوچستان یونیورسٹی آف بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ کیمپس کا دورہ کیا. قبل ازیں لیویز کے دستے نے گورنر بلوچستان کو قلعہ سیف اللہ آمد پر سلامی پیش کیا. اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، ڈپٹی کمشنر قاسم خان کاکڑ بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھی.�

(جاری ہے)

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں