گزشتہ حکومت میں تعطل کا شکار ہونے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے ،واٹر سیکٹر کی ترقی میں صوبے کی بقاء ہے ،صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی

اتوار 27 فروری 2022 22:20

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2022ء) صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں تعطل کا شکار ہونے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے واٹر سیکٹر کی ترقی میں صوبے کی بقاء ہے بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی لیکن موجودہ حکومت آبی زخائیر کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کرکے پانی کی کمی پر قابو پائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع قلعہ سیف اللہ میں زیر تعمیر ڈیموں کے معائینہ کے موقع پر کیا سیکریٹری محکمہ آبپاشی عبدالفتح بھنگر بھی انکے ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو لگ الزام لگاتے ہیں کہ حکومت سو رہی ہے وہ خود تین سال سو ئے رہے اور اب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ہمیں مورد الزام ٹھرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر سے صوبے میں زرعی انقلاب آئے گا اور عام آدمی کی معاشی حالت بہتر ہو گی اس موقع پر باتوزئی ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس سال مئی تک مکمل کر لیا جائے گا یہ میرانی اور حب ڈیم کے بعد صوبے کا تیسرا بڑا ڈیم ہو گا جس سے 22 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ڈیم کا افتتاح کرینگے اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ڈیم کی تکمیل کے لیے صوبائی وزیر کی کوششوں پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلے وزیر ہیں جنہوں نے علاقے کا دورہ کیا

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں