لورالائی پولیس کی کارروائی 17کلومنشیات 264بوتل شراب برآمد،2ملزمان گرفتار

بدھ 19 اپریل 2017 23:59

قلعہ سیف اللہ/لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) پولیس نے قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں کارروائی کے دوران 17کلوگرام چرس اور 264بوتل شراب برآمدکرکے 2ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تحصیلدار مسلم باغ نے عملے کے ہمراہ قومی شاہراہ پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 264بوتل شراب برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دوسری جانب سی آئی اے پولیس کے انچارج مجیب لونی نے ٹی ٹی سی محلے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عبدالنافع کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 17کلوگرام چرس برآمدکرلیا،مزید تفتیش متعلقہ حکام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں