قلعہ عبداللہ میں پانی اور بجلی کا بحران،شہری بلبلا اٹھے،سرکاری ٹیوب ویل خراب،افطار اورسحری میںلوڈشیڈنگ جاری

جمعہ 16 جون 2017 22:25

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) قلعہ عبداللہ شہرمیں پانی اور بجلی کا بحران،شہری بلبلا اٹھے،سرکاری ٹیوب ویل خراب،افطار اورسحری کو بھی لوڈشیڈنگ جاری، حکام خاموش ۔لوگوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے عوامی نمائندے اقدامات اٹھائے ،شہریوںکا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق قلعہ عبداللہ شہر میں گزشتہ کئی ہفتوںسے بجلی اور پانی کا بحران جاری ہے ،سرکاری ٹیوب ویل گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل خراب ہے اور اس کی مرمت کیلئے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ویسے تو شہر میں بہت سے ٹیوب ویل فراہم کئے گئے ہیں مگر سیاسی بنیاد پر تقسیم سے سوائے متعلقہ گھر کے دوسرے شہری اس کے ثمرات سے محروم ہے جس کی وجہ سے شہری گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اس اہم نوعیت کے عوامی مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ،پانی کے بحران کیساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی جاری ہے شہر کا ٹرانسفارمر خراب ہے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ سحری اور افطار پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ ہنوز جاری ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،لوگوں کو درپیش ان اہم مسائل پر عوامی نمائندوں کیساتھ حکام بھی خاموش ہے قلعہ عبداللہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی ذمہ دار حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں