ختم نبوت ؐکی شق کی بحالی پر کسی جماعت کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیںگے ،اس شق کی بحالی تمام عوام اورحکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے، زکوٰة کونسل کے صوبائی ممبرمولانا محمد شفیق دولت زئی کا بیان

پیر 9 اکتوبر 2017 21:59

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بلوچستان کی زکوٰة کونسل کے صوبائی ممبرمولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ ختم نبوت شق کو اصلی شکل میں مکمل طور پر بحال کرنے پر کسی مذہبی وسیاسی جماعت کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیںگے چونکہ ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنا سراسر کفرہے،ختم نبوت شق کی بحالی تمام پاکستانی عوام ، حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

پیرکو اپنے ایک بیان میں مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا کہ حکومت نے دوبارہ ختم نبوت ؐ شق کو اصل حالت میں مکمل بحال کرنے کا جو اقدام اٹھایا وہ قابل خراج تحسین ہیں چونکہ کوئی مسلمان ختم نبوت کی شق میں ترمیم کرنے پر کوئی سمجھوتہ کرنا نہیں کرے گا بلکہ ختم نبوتؐ سے انکار سراسر کفر ہے، مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا کہ ختم نبوت شق کے قانون کو اصل حال پر بحال پر کیس مذہبی وسیاسی جماعتوں کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دینگے،جبکہ حکومت میں اتحادی مذہبی جماعت لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے زور دار دعوے کررہی ہے کہ ہماری جماعت کو ختم نبوت شق کو دوبارہ بحال کیا، جبکہ اتحادی مذہبی جماعت نے ممبران ختم نبوت ؐ کی شق کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا کوئی مخالفت نہیں کی،جب ختم نبو ت کی شق میں ترمیم کرنے کا راز آئوٹ ہوا تو اتحادی مذہبی جماعت نے واویلا شروع کردیا، تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کرسکیں،جب کہ ختم نبوت کی شق کو دوبارہ مکمل بحال کرنے میں تمام پاکستانی عوام کی آواز تحریک چلانے کے اعلان حکمرانی اور اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد مخلصانہ کردار ادا کرنے کے باعث ہوئی،جن کا پاکستانی عوام زبردست خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں کسی خاص جماعت کا کوئی کردار نہیں ہے، مولانا محمد شفیق دولت زئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوتؐ کی شق میں ترمیم کرنے والوں کو منظر عام پر لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں