لیویز فورس کی کامیاب کاروائی ،ژوب سے چوری کی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد تین ملزمان گرفتار

پیر 8 جنوری 2018 22:10

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) لیویز فورس کی کامیاب کاروائی ژوب سے چوری کی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد تین ملزمان گرفتارلیویز تھانے میں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے تحصیل دار دورانی خان سیلاچی، محمد عظیم جوگیزئی ،دفعہ دار محمد رفیق غوریزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ژوب سے تین موٹرسائکلیں چوری ہوئی تھیں ہمیں اطلاع ملتے ہی سرکل انچارج محمد افضل کاکڑ ،کیو آر ایف انچارچ سفرخان کاکڑ اور دفعہ دار محمد رفیق غوریزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین موٹرسائیکلیں اور تین ملزمان پارالدین سکنہ لورلائی محیب اللہ سکنہ سوژلہ پل ژوب ،انور سکنہ لورلائی کو گرفتار کرلیا گیا ان کے قبضے سے تین عدد موبائل 5عدد پستول کے خول برآمد کرلئے گئے ڈپٹی کمشنر نے کیو آر ایف انچارج سفرخان کاکڑ اور وفعہ دار محمدرفیق کاکڑ کو نقد 5ہزار انعام بھی دیا ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں