وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے جاری منصوبے تکمیل کے قریب ہیں،ان سے عوام کی زندگی میں تبدیلی آئیگی،کمشنر ژوب ڈویژن

جمعہ 19 جنوری 2018 22:03

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے جاری منصوبے تکمیل کے قریب ہیںان سے عوام کی زندگی میں تبدیلی آئیگی غیر حاضرمتعلقہ افسران کے خلاف کار وائی کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے دفتر میں سی ایم پیکج کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں جاری منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی سپرنٹنڈنگ انجینئر بی اینڈآر سید جلیل آغا ،چیر مین میونسپل کمیٹی نواب زادہ دارا خان جوگیزئی ،ایکسیئن پی ایچ ای محمد اعظم زرکون ، سب انجینئر بی اینڈ آر محمد حسن اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع قلع سیف اللہ میں سی ایم پیکیج کی جاری سکیموں فیملی پارک ،سپورٹس کمپلکس ،پبلک لائبریری ، سولرسٹریٹ لائٹس ،پیوری فیکیشن پلانٹس ،پبلک لیٹرین اور سڑکوں و نالیوں کی تعمیر کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ان منصوبوں میں سے زیادہ تر کو ایک مہنے کے اند ر مکمل کیا جائے گاکمشنر نے اس موقع پر کہا کہ معیاری کام کرنے والے ٹھیکید اروں کو بل کی بروقت ادائیگی کی جائے گی ان منصوبوں کی حفاظت اور چلانے کے لئے درکار ملازمین کی تعیناتی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری منصوبے کی حفاظت اور بہتر استعمال اس کی تعمیر سے مشکل مرحلہ ہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی اس حوالے احتیاط کریں تاکہ سر کاری وسائل کاضیاع ہو اس موقع پر پبلک لائبریری کو چلانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں