رمضان کے مقدس مہنے میں بھی بینک اسلامی قلعہ سیف اللہ ملازمین کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں،سابق ضلعی صدر حبیب اللہ جلالزئی

منگل 29 مئی 2018 21:52

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) رمضان کے مقدس مہنے میں بھی بینک اسلامی قلعہ سیف اللہ ملازمین کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار جی ٹی اے بی کے سابق ضلعی صدر حبیب اللہ جلالزئی تحصیل صدر غلام نبی حمندزئی و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سال بھر میں نام نہاد بینک اسلامی نے کبھی بھی ملازمین کو بروقت ادائیگی گی نہیں کی اور اکثر اوقات اے ٹی ایم مشین خراب رہتا ہے ماہ رواں میں دیگر نجی و سرکاری بنکوں نے 26 مئی کو تنخوہیں ادا کی لیکن بنک اسلامی تاحال تنخواہ دینے سے انکاری ہہے اس ناروا روئے کے خلاف کل جی ٹی اے کی جانب سے 30 مئی صبح 11بجے کو بینک اسلامی کے سامنے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا تمام ملازمین خصوصا اساتذہ کرام اپنا شرکت یقینء بنائیں ہم۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان گورنر سٹیٹ بنک سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی کو بھی اپنا کاروبار کامیاب بنانے کیلئے اسلام کا مقدس نام استعمال کرنے کی اجازت نہ دے بینک اسلامی فورا اپنے نام سے لفظ اسلامی فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری فرمائیں

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں