الیکشن میں مخالفین کو شکست دینگے ، سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ، ملک امان اللہ ،مولانا عبد الروف و دیگر

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) الیکشن میں مخالفین کو شکست دینگے ، سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ،مخالفین پروپیگنڈوں پر اترآئے الیکشن میں کامیابی جمعیت علما اسلام نظریاتی کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی بی 03امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ این اے 257قومی اسمبلی کے امیدوار مولانا عبد الروف میرزئی ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالغفار دورانی تحصیل امیر مولوی جمہ خان موسی زئی جے ٹی آئی کے ضلعی صدر رحمت اللہ شاکر اور دیگر نے شہر میں نئے انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ملک امان اللہ خان اور مولوی عبدالروف میرزئی نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔ مقررین نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی عوام کی بھر پور تعاون سے حاصل کرینگے عوام کے حقوق پر کسی صورت سودے بازی نہیں کی جائے گی جمعیت نظریاتی کسی زئی خیلی پر یقین نہیں رکھتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی بلاتفریق خدمت ہماری اولین ترجیح ہے 25جولائی کو سورج جمعیت نظریاتی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا جمعیت نظریاتی کے مخالفین کی شکست یقینی ہے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ جمعیت نظریاتی کا گھڑھ بن گئے ہیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں