قلعہ سیف اللہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ،انتخابی مہم میں مزید تیزی

قومی اسمبلی کی نشست پر 7 اور صوبائی اسمبلی نشست پر 13امیدوار میدان رہ گئے

منگل 3 جولائی 2018 22:36

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) قلعہ سیف اللہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل انتخابی مہم میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی قومی اسمبلی کی نشست پر 7 اور صوبائی اسمبلی نشست پر 13امیدوار میدان میں تفصیلات کیمطابق این اے 257سے 7 جبکہ حلقہ پی بی 03پر 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے 13امیدوار میدان میں رہ گئے تین اضلاع قلعہ سیف اللہ ژوب اور شیرانی پر مشتمل قومی اسمبلی کے نشست این اے 257کے 7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد 11امیدوار مولانا عبدالواسیع ایم ایم اے چیئرمین اللہ نور پشتونخواہ میپ مولوی عبدالروف جمعیت نظریاتی مولوی نجم الدین جمعت (س) حاجی محمد امین جوگیزئی پاکستان تحریک انصاف امان اللہ کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی عطا محمد مردانزئی بلوچستان عوامی پارٹی شیخ محمد عمران پی پی پی محمد نسیم آزاد شیخ عبدالستار اور عین الدین مدمقابل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی سے 12امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد 13امیدوار میدان میں رہ گئے جن میں ایم ایم اے کے مولانا نوراللہ پشتونخواہ میپ کے نواب آیاز خان جوگیزئی جمعت نظریاتی کے ملک امان اللہ کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئرمحمد نسیم کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے نوبزادہ شیرشاہ خان جوگیزئی پی ٹی آئی کے روشان (جمعیت (س) کے قاری حمیداللہ بی این پی مینگل کے خدائے داد کاکڑ محمد امین خان جوگیزئی آزاد نوبزادہ اشرف خان جوگیزئی آزاد رحمت اللہ آزاد سردار محمداکرم آزاد جمہ خان آزاد شامل ہیں قومی اسمبلی کی نشست سے کاغذات واپس لینے والے 7امیدواروں میں مولانا قاضی عصمت اللہ ایم ایم اے حاجی عبداللہ سام خیل ،جماعت اسلامی نواب آیاز خان جوگیزئی رضا محمد رضا ،پشتونخواہ میپ ڈاکڑ محمد نواز کیبزئی آزاد شیخ جعفرخان مندوخیل ق لیگ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے مزید امیدواروں کے دستبردار ہونے کا قومی امکان کاغذات واپس لینے کے مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے امیدوار ناراض ساتھیوں اور ووٹرز کو منانے اور آزاد امیدواروں کواپنے حق میں دستبردار کرانے کے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 3پر کانٹے دار مقابلہ ایم ایم اے کے مولانا نوراللہ پشتونخواہ میپ کے نواب آیاز خان جوگیزئی اور جمعیت نظریاتی کے ملک امان اللہ کاکڑ کے درمیان ہوگا اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 257پر مقابلہ ایم ایم اے کے مولانا عبدالواسیع پشتونخواہ میپ کے چیئرمین اللہ نور اور جمعیت نظریاتی کے مولوی عبدالروف کے درمیان ہوگا ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں