ہارون بلور اور انکے ساتھیوں پر ہونیوالے خودکش حملے کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میں احتجاجی ریلی

جمعہ 13 جولائی 2018 20:45

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) ہارون بلور اور انکے ساتھیوں پر ہونیوالے خودکش حملے کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میں احتجاجی ریلی اے این پی کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی ،ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے شدید نعرے بازی کی اور ہارون بلور کے قاتلوں کو گرفتار کرو گرفتار کرو کے نعرے لگا رہے تھے ریلی شہر کے مختلف شاہراں سے ہوتے جنکشن چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کا شکل اختیار کرلیا مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ہدایت اللہ کاکڑ پشتون تحفظ مومنٹ کے خان زمان کاکڑ صوبائی اسمبلی کے امیدوار انجینئر نسیم کاکڑ تحصیل صدر رحمت اللہ موسی زئی سینئر رہنماہ محمد نواز جلالزئی سابق ضلعی صدر مرادخان حمندزئی عبدالغفار دورانی حمید اللہ میرزئی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ کاکڑ پی ایس ایف کے صوبائی رہنما معصوم خان میرزئی این وائی او کے نذیر احمد جلالزئی پی ایس ایف کے ضلعی صدر عبدالشکور کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم اور وطن کے محافظ پارٹی ہے دہشت گردوں کے یہ ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دینگے اے این پی کے لیڈرشپ اور کارکنوں نے ہر وقت ڈٹ کر مقابلہ کیا ملک کے تحفظ اور امن کیخاطر بلور خاندان کے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں بلور خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ملک اور قوم کے خاطر قربانی دے دی عوامی نیشنل پارٹی قوم کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے اور عوامی نیشنل پارٹی کے دشمنوں کا یہ خیال ہوگا کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائینگے لیکن یہ انکے خیام خیالی ہے عوامی نیشنل پارٹی ہرگز الیکشن میں میدان اپنے دشمن قوتوں کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے اور شکست انشا اللہ انکا مقدر ہے ایک منظم سازش کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور خودکش حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں