قلعہ سیف اللہ پرائس کنڑول کمیٹی کا اجلاس 57اشیاء خودونوش کی قیمتیں مقرر خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ

اتوار 5 اگست 2018 19:20

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) پرائس کنڑول کمیٹی کا اجلاس 57اشیاء خودونوش کی قیمتیں مقرر خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ظفربلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین حاجی داراخان جوگیزئی لائن آفیسر عبداللہ خان میرزئی انجمن تاجران کے عہداروں نے شرکت کی اجلاس میں 57اشیاء خوردونوش کی قیمیتں مقرر کی گئیں دنبہ اور بکرے کا گوشت فی کلو 650 بڑاگوشت ہڈی والا فی کلو 340مٹھائی اعلی کوالٹی فی کلو 330نمک پارے فی کلو 190سموسہ بڑا فی دانہ 10ڈبل روٹی فی دانہ 40روپے سلائی کپڑے چھوٹا فی جوڑا 350لکڑی سیب والا فی من 450آٹا مقررہ وزن کمپنی ریٹ گھی ہر قسم فی کلو کمپنی ریٹ چائے قہوہ سبز فی کپ 10روپے چینک ڈبل 20 روپے بال کٹینگ بڑا 70 روپے شیو داڑھی 50 روپے چاول ٹوٹا فی کلو 45روپے دال ماش فی کلو 180 روپے سبزی فروٹ فی کلو روزانہ ریٹ دودھ بینس فی کلو 80روپے گوشت بھینس ہڈی والا فی کلو 300روپے گوشت گائے کا بغیر ہڈی فی کلو 420روپے ڈرائی بیسکٹ 260سادہ کیک 250گرام 50روپے سموسہ چھوٹا فی دانہ 5روپے جلیبی فی کلو 150روپے سلائی واسکٹ فی عدد 700روپے پانی ٹینکی بڑا 550چینی بڑا فی کلو 55روپے روٹی سنگل 10روپے بال کٹینگ چھوٹا 30روپے خالص دودھ گائے فی کلو 75روپے چاول بناسپتی فی کلو 140دال مونگ 120دال چنا 70روپے انڈا دیسی فی درجن 56روپے ماش دال فی کلو 180روپے گوشت بھینس بغیر ہڈی والا 360روپے مٹھائی مکس پکوڑے فی کلو 150 روپے فروٹ کیک 100روپے سلائی کپڑے بڑا 500روپے لکڑی بادام فی من 500پانی چھوٹی ٹینکی 450روپے برف فی کلو 10روپے روٹی ڈبل 20روپے قمیتیں مقرر کی گئی اجلاس میں خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں