قلعہ سیف اللہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رسالدار میجر شہید

پیر 17 ستمبر 2018 19:58

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رسالدار میجر شہید تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کو جنکشن چوک پر نامعلوم نقاب پوش موٹرسائکل سواروں نے پستول سے فائرنگ کرکے رسالدار محمد افضل اخترزئی کو گولی مارکر شہید کردیا واقعے کیخلاف قلعہ سیف اللہ کے مشتعل عوام نے کوئٹہ پشاور نیشنل ہائے روڈ کو بند کردیا واقعے کے اطلاع قلعہ سیف اللہ شہر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گیا ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام پہنچ گیا اور ضروی کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کردیا جبکہ انجمن تاجران نے آج ہڑتال کا اعلان بھی کیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ علاقے کا ناکہ بندی کرکے قاتلوں کو کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائینگے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیا گیا اور قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائیجارہے ہیں رسالدار محمد افضل اخترزئی انتہائی بہادر رسالدار تھے جس نے ہروقت بہادری سیکام کیا قلعہ سیف اللہ کے مشتعل قبائل نے قومی شاہراہ کو بند کردیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داراخان سے مزاکرات کے بعد بھی اخترزئی قبائل نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار شہید رسالدار میجر محمد افضل اخترزئی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی رات گئے تک مین قومی شاہراہ نہ کھل سکا قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کی مزاکرات جاری اور قومی شاہراہ رات گئے تک بھی بند رہا اور مذاکرات تا حال جاری ہے

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں