زخمی لیویز سپاہی خیراللہ کاکڑ زخموں کی تاب نہ ہوئے کوئٹہ کے ایف سی ہسپتال میںدم توڑ گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:28

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تیسرا زخمی لیویز سپاہی خیراللہ کاکڑ زخموں کی تاب نہ ہوئے کوئٹہ کے ایف سی ہسپتال میں شہید ہوگیا جن کو ہزاروں افراد کے موجودگی کلی شاگئی پائزئی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا تفصیلات کے مطابق 2دن پہلے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز سپاہی شہید اور ایک سپاہی خیراللہ کاکڑ شدید زخمی ہوگیا جنکو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریپر کردیا گیا گزشتہ رات ایف سی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا شہادت کی خبر قلعہ سیف اللہ میں آگ کی طرح پھیل گیا شہید لیویز سپاہی خیراللہ کاکڑ کو گزشتہ دن آبائی قبرستان کلی شاگئی پائزئی میں نماز جنازہ دیکر ہزاروں افراد کے موجودگی میں آھوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر ایم پی اے مولانا نوراللہ پشتونخواہ ملی عوامی کے مرکزی سیکرٹری نواب آیاز خان جوگیزئی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سنیٹر عثمان خان کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سابق ایم پی اے گلاخان ٹھکیدارقلعہ سیف اللہ کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سماجی ورکروں سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں