ڈی آئی جی ژوب ڈویڑن کے زیر صدارت امن وامان کے حواے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اجلاس

ہفتہ 29 ستمبر 2018 18:23

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی ژوب ڈویڑن کے زیر صدارت امن وامان کے حواے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اجلاس ہوا اجلاس میں امن وامان کے حوالے آل پارٹیز کا مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس قلعہ سیف اللہ میں ڈی آئی جی ڑوب ڈویڑن نثار احمد کے زیر صدارت آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او عبدالغفور مری ،ڈی ایس پی مونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی داراخان جوگیزئی ،انجمن تاجران کے صدر اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی شرکت اجلاس میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے ڈی آئی جی ڑوب ڈویڑن نثار احمد کو لیویز فورس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سیاسی رہنماؤں کے خلاف ناجائز مقدمات سمیت علاقے کے امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ڑوب ڈویڑن نثار احمد نے کہا کہ لیویز فورس کے قاتلوں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے اس سلسلے میں 15سے 20افراد گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے اور ملوث عناصر تک ضرور پہنچے گے اور قانون کے گرفت سے نہیں بچ جائیں گے جلد انکو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ڈی آئی جی نے کہا کہ اس سلسلے میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی سمیت علاقے کے عوام پولیس سے تعاون کریں پولیس عوام کی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کوختم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اجلاس میں ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل جمعیت علماء اسلام کے مولوی محمد اکرم جلالزئی مولوی محمد طاہر جلالزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار زیری عبدالغفور کاکڑ جمعت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی عبدالرؤف میرزئی پاکستان تحریک انصاف کے حاجی امین جوگیزئی انجئینر شریف میرزئی جمعت (س) کے مولوی محمد شفیق دولت زئی وکلا بار ایسوسی ایش کے صدر فیض اللہ خان کاکڑ انجمن تاجران کے صدر فیض اللہ عبداللہ صابر اور ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کے محمد نسیم باتوزئی ودیگر نے شرکت کی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں