قلعہ سیف اللہ ، تمام محکمہ جات میں میرٹ اور کارکردگی اولین ترجیح ہے ،مولانا نوراللہ

سرکاری افسران اور ملازمین دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں،دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضریاں بہر صورت یقینی بنائی جائیں،صوبائی صدر ایم ایم اے

منگل 6 نومبر 2018 22:00

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ نے کہا ہے کہ تمام محکمہ جات میں میرٹ اور کارکردگی اولین ترجیح ہے سرکاری افسران اور ملازمین دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ڈی سی کی جانب سے مختلف محکمہ جات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران اور جمعیت علما اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے ڈی سی قلعہ سیف اللہ نے مولانا نوراللہ کو مختلف محکمہ جات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی دستیاب وسائل اور درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیامولانا نوراللہ نے کہا کہ عوامی خدمت عبادت ہے تعلیم‘صحت‘زراعت سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین عوامی مسائل کو حل کرنا عبادت سمجھ کر اپنے فرائض انجام دیںانہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضریاں بہر صورت یقینی بنائی جائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ جات سے متعلق عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع پالیسی ترتیب دیں اور اس پر عملدرآمد کریں ہر محکمہ اپنی ٹرانسفر پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں