تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں پرپورا اترتی نظر نہیں آرہی،مولانا نوراللہ

عمران خان کی گڈ گورننس اور 100 دن کا منصوبہ بھی کہیں نظر نہیں آرہا، رکن صوبائی اسمبلی

پیر 12 نومبر 2018 23:51

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں پرپورا اترتی نظر نہیں آرہی۔عمران خان کی گوڈ گورننس اور 100 دن کا منصوبہ بھی کہیں نظر نہیں آرہا ، یہ یوٹرن کی سیاست میں گم ہوگیا ہے۔ تبدیلی کے نام پرووٹ دینے والے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کان مہترزئی میں مولانا گل کرم کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر مولانا محمد لعل اخوندزادہ ودیگر بھی موجود تھی. مولانا نوراللہ نے کہا کہ حکومت تبدیلی کے نعرے پر ووٹ لے برسر اقتدار آئی تھی ، اب لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دعووں کے غبارے سے ہوا نکلتی جارہی ہی.انہوں نے کہا کہ کراچی میں تاریخ ساز ملین مارچ اور پشاور میں کامیاب علماء کنونشن کے بعد 15 نومبر کو لاہور میں تاریخی ملین مارچ ہوگا جبکہ 25 نومبر کو سکھر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن اور ایم ایم اے کے دیگر قائدین خطاب کریں گے موجودہ مایوس کن دور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کے قائدین تذبذب کا شکار ہیں صرف قائدجمعیت مولانافضل الرحمن میدان عمل میں کھڑے ہیں اور قوم کو جعلی حکومت کے خلاف متحد کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں