نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ،نوابزادہ اربا ب عمر فاروق کاسی

پارٹی کے آئینی دارے بھی جمہوری طریقے سے تشکیل دیئے جاتے ہیں، رہنماء اے این پی

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:40

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی صوباء الیکشن کمیٹی سیکرٹری عبدالباری کاکڑ ضلعی چیئرمین حاجی عبد المالک کاکڑ ضلعی صدرحاجی ہدایت اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری عبدالقیوم کاکڑ مراد خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ فعال ومنظم تنظیم ہی کے بدولت قوم اور وطن کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس طرح وہ ملک کے اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر مکمل یقین رکھتی ہے اسی طرح پارٹی کے ادارے بھی آئینی وجمہوری طریقے کے زریعے بنیادی یونٹ سے لیکر تحصیل ضلع صوبہ اور مرکز تک تشکیل دئیے جاتے ہیں لہذا اپ تمام ذمہ داران کا فرض عین بنتا ہے کہ آپ تمام مراحل خوش اسلوبی اور آئینی طریقہ کار کے مطابق مقررہ وقت میں سرانجام دے تاکہ نئی تنظیمیں نئے جذبے اور ولولے سے قوم اور وطن کے مسائل حل اور خدمت کے جذ بے کو فروغ دیں مقرریں نے کہا کہ جتنے دعوے اور وعدے ماضی میں مختلف قوتوں کی جانب سے کئے جاتے رہے سب دم توڑ چکے ماسواے فکر باچاخان کے جو آج بھی قوم کے جملہ مسآئل کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ انکے حل کا بھی استعدادا رکھتی ہے شرط یہ کہ ہم خود زمہداری کا احساس اپنایں اس موقع پر صوبائی چیئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی عبد الباری کاکڑ حاجی عبد المالک حاجی ہدایت اللہ کاکڑ اور دیگر نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو ممبر شپ کارڈ جاری کئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ضلعی صدر نے پارٹی رہنماوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا دریں اثناء صوبائی الیکشن کمیٹی کے چئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی آج صبح دس بجے ضلع پشین کے زیراہتمام ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں منعقد پارٹی ذمہ داران یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز سنئر اراکین کے مشترکہ اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں