قلعہ عبداللہ، پشتون قبائل جرگہ کے زیراہتمام چارجنوری کواحتجاجی مظاہرہ ہوگا

بدھ 2 جنوری 2019 23:19

قلعہ عبداللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) پشتون قبائل جرگہ کے صدر حاجی بہرام خان اچکزئی کے زیر صدارت، بابائے قوم حاجی خدائے میر خان اچکزئی کے گھر پر مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں شہر کے بہت سے اہم مسائل زیر غور ہوئیں اور اتفاقاً لائحہ عمل طے ہونے کے بعد پشتون قبائل جرگہ نے 4تاریخ بروزجمعہ چمن کو اکنامک زون میں شامل کرنا،پاک افغان بانڈری لائن پر چمن کے عوام اور تمام قبائل کیلئے باڑ پر گیٹ ویز دینا،جو علاقے باڑ کے ضد میں آئے اُنہی علاقے کے زمینوں کے مالکان کو معاوضہ دینا،لغڑیوں کیلئے ہرطرح مراعات کا بندوبست کرنا،نادراکو عوام دوست رویہ اپنانا،اور بہت سے علاقائی مسائل کیلئے مظاہرہ اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے چمن کے لغڑی حضرات ،تاجربرادری،اور تمام قبائل سے شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں