بی آر ایس پی کے زیر اہتمام پاک افغان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:03

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) بی آر ایس پی کے زیر اہتمام پاک افغان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاریکٹر سمیڈا شکور احمد خان ڈاریکٹر TDAPاطلس خان قبائلی رہنماء نوابزادہ حاجی محبوب خان جوگیزئی ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالخالق میرزئی انجمن تاجران کے ضلعی صدر فیض اللہ کاکڑ بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹر ظفراللہ کاکڑ پروجیکٹ آفیسر نصیب آغاء میڈیا کے نمائندوں قبائلی معتبرین مارکیٹ کمیٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیمینار شکور احمد خان اطلس خان نے ورکشاپ کے شرکاء کو پاک افغان دو طرفہ تجارت کے فروغ کی اہمیت اور افادیت خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان دوطرفہ تجارت دوممالک کے بارڈر کے عوام کے معشیت پر بہت بڑا اثر پڑے گا اور بیروزگاری کو ختم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ اس وقت بلوچستان کے عوام اور خصوصاً نوجون طبقہ بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں اور بے روزگاری کی وجہ سے منشیات فروشی چوری ڈاکہ زنی قتل وغارت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اس وقت بلوچستان کے نوجوانوں کا دار مدار صرف اور صرف ملازمتوں پر ہے اور ہمارے ہاں کوئی بڑی فیکٹری یا کارخانہ بھی نہیں ہے فیکٹری یا کارخانہ لگانا ہرگز گورنمنٹ کا کام نہیں ہے گورنمنٹ آپکو فیکٹری یا کارخانہ لگانے کا طریقہ بتاسکتے ہے اپ کو کاروبار کرنے کے مشورے دے سکتے ہیں لیکن دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری شخصیات کو آگے آنا ہوگا اطلس خان انجمن تاجران کو کہا کہ وہ پوری طور پر چیمبر آف کامرس قلعہ سیف اللہ کے باڈی بنائے جس یہاں کاروباری طبقے کا کافی مشکلات حل ہوسکتے ہیں انہوں نے اپنے جانب سے انجمن تاجران کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا انہوں قلعہ سیف اللہ کے تجارت سے وابسطہ شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپکی خوش قیسمتی ہے کہ قلعہ سیف اللہ بارڈر پر موجود ایک ڈسٹرکٹ ہے یہاں کے کاروباری باری حضرات اس موقع سے فائدہ اٴْٹھائے اور درآمدات اور برآمدات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے لے اور اس بارڈر کی وجہ سے عوام کی غربت میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے اس کے علاوہ ورکشاپ سے نوابزادہ حاجی محبوب خان جوگیزئی ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی عبدالخالق میرزئی انجمن تاجران فیض اللہ مارکیٹ کمیٹی کے ممبر ملک نظیر بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹر ظفراللہ کاکڑ اور پروجیکٹ آفیسر نصیب آغا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا آخر میں ورکشاپ کے شرکاء نے بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹر ظفراللہ کاکڑ کا شکریہ ادا کیا کہ بی آر ایس پی نے تجارت کے فروغ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کرایا ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں