بغیر بیماریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ضلع قلعہ سیف اللہ میں ہفتہ صحت وصفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کیتھران

پیر 7 جنوری 2019 19:36

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) ضلع قلعہ سیف اللہ میں ماں اور بچے کی ہفتہ صحت وصفائی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ جمال عبدالناصر جوگیزئی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکڑ تاج محمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے دوران ترتیب دینے والے فیلڈ ورک پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 7جنوری سے شروع ہوگا اس ہفتہ کے دوران یونین کونسل کان مہترزئی ٹاؤن مسلم باغ ٹاؤن قلعہ سیف اللہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پیٹ شعور اور آگہی فراہم کریں گے واضح یہ ہفتہ سال میں 2مرتبہ اپریل اور نومبر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے منایا جاتا ہے اور خاص کر بچوں میں اسہال نمونہ اور دودھ ملانے والی خواتین میں صفائی اور حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے اسکے علاوہ سکول کے اساتذہ کرام اور علماء کرام کو اس ہفتہ میں شعور وآگہی سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا جائے گا ہفتہ صحت وصفائی کو بھر پور استعمال میں لانے کیلئے تمام والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان بچوں کو ضرور مرکز صحت لے آئے جن کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس کسی وجہ سے رہ گئے ہیں تاکہ مکمل ہوسکیں اس ہفتہ وار مہم کا باقاعدہ افتتاحی تقریب ڈی ایچ او آفس منعقد ہوا اس پروقار آگہی سیمینار میں تمام ضلعی آفیسروں سمیت ڈسٹرکٹ فوکل پرسن باز محمد کاکڑ نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سیف اللہ کیتھران نے بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی گولیاں کھِلا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مسلم باغ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ محمد ریاض ناصر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں