سیاسی جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 جنوری 2019 19:40

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) سیاسی جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس ضلعی انتظامیہ کے ناروا روئے خلاف شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور ریلی بھی نکالی جائیگی سیاسی جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیرصدارت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ شیرشاہ خان جوگیزئی ہوا جس میں انجمن تاجران کے فیض اللہ کاکڑ پشتونخواہ میپ کے شمس رودوال قبائلی رہنماء حاجی شمس الدین جلالزئی نورسائل انجمن تاجران کے نائب صدر حاجی عبداللہ صابر مولوی شمس الدین جوگیزئی علاوالدین موسی زئی عبدالمالک جدون عبداللہ باز محمد اخنذادہ موسی زئی بی اے پی کے ضلعی ارگنائزر جمال خان مروزئی ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے نارواء روئے کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی کارکن اور تمام دکانداران اور تاجرحضرات شرکت کرینگے قلعہ سیف اللہ کے عوام اور دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ نارواء روئیہ کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے جمعت علماء اسلام جمعت نظریاتی نے بھی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں