کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے،ضلعی انتظامیہ

بدھ 9 جنوری 2019 22:35

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا قانون سب کیلئے برابر ہے عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اگر کسی کو شکایت ہے تو ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کسی دکاندار کو زدکوب نہیں کیا گیا ہے شہر میں عطائی ڈاکڑوں اور غیرمعیاری ادوایات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت اور نہ ہی حفظان صحت کے اصول پامال نہیں کرنے دیا جائے گا صفائی کیلئے اقدامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عوام اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائی گی ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت ہیں جس سے مسائل حل ہوسکتے ہیں دکاندار اور تاجر ہمارے لئیے قابل احترام ہیں غلط بیانی سے گریز کیا جائے جائز شکایات دور کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے تاجروں اور سیاسی جماعتوں کے جائز مسائل حل کرنیکیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ہرقسم تعاون کیلئے ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں