پروردہ قوتوں اور اشرافیہ کی کوشش رہی ہے کہ وہ سیاسی قوتوں کو کمزور اور سیاست و سیاستدانوں کو بدنام کریں،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

ژ*کرپشن کے ناسورکی داغ بیل فوجی ڈکٹیٹر نے 80کی دہائی میں ترقیاتی فنڈ کے نام سے ڈالی جو رفتہ رفتہ ہر شعبے میں سرایت کر گئی ، جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے پارٹی اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی ،آٹھ اگست کے شہداہمارے قومی شہداہیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ورکرز اجلاسوں سے خطاب

ہفتہ 3 اگست 2019 23:15

dقلعہ سیف اللہ /مسلم باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پروردہ قوتوں اور اشرافیہ کی کوشش رہی ہے کہ وہ سیاسی قوتوں کو کمزور اور سیاست و سیاستدانوں کو بدنام کریں ، کرپشن کے ناسورکی داغ بیل فوجی ڈکٹیٹر نے 80کی دہائی میں ترقیاتی فنڈ کے نام سے ڈالی جو رفتہ رفتہ ہر شعبے میں سرایت کر گئی ، جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے پارٹی اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی ، آٹھ اگست کے شہداہمارے قومی شہداہیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، پارٹی کارکن شہداآٹھ اگست کو ان کی تیسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارٹی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس میں بھرپورشرکت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ، تحصیل مسلم باغ کے صدر حاجی جبار ،تحصیل قلعہ سیف اللہ کے صدر حاجی محمدخان کاکڑ،اورنگزیب ، شمس کاکڑ،عطامحمد پشتون جار،این وائی او کے ضلعی صدر نذیر خان ،پشتون ایس ایف کے معصوم میرزئی او ردیگر نے باچاخان مرکز مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ میں ورکرز اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شروع دن سے جمہوری اور آمرانہ قوتوں کے مابین کشمکش جاری رہی جمہوری سیاسی قوتوں نے ملک میں جمہورکی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی جبکہ اس کے مقابلے میں آمرانہ قوتوں اور اشرافیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ سیاست و سیاستدانو ں کو بدنام کرکے ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو کمزور کیا جائے آج ملک کے ہر شعبے میں کرپشن سرایت کرچکی ہے کرپشن کے ناسور کی اولین داغ بیل 80کی دہائی میں ترقیاتی فنڈ کے نام سے ڈالی گئی اس کے بعد رفتہ رفتہ ہر شعبے میں کرپشن کا ناسور سرایت کرگیا بدعنوانی اور بدانتظامی سمیت جتنے بھی چھوٹے بڑے مسائل ہیں ان کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ملک میںحقیقی جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے اور ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے تمام اکائیوں کو برابری کی بنیاد پر ان کے حقوق دیئے جائیں صوبوں او راکائیوں کو ان کے وسائل پر دسترس دی جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے صف اول میں موجود رہی ہے آج اگر ملک میں تھوڑی بہت جمہوریت ہے تو یہ اے این پی سمیت دیگر حقیقی جمہوری سیاسی قوتوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

مقررین نے کہا کہ 8اگست2016کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں پیش آنے والے سانحے کی یاد ہمیشہ برقرار رہے گی اس سانحے میں صوبے کے اہم وکلااور سیاسی و سماجی رہنماں کو نشانہ بنایا گیا ان شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا سانحہ 8اگست کے شہداکو ان کی تیسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 8اگست کو میٹروپولیٹن کارپوریشن سبزہ زار پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا تمام پارٹی کارکن اس میں اپنی بھرپور اور بروقت شرکت کو یقینی بنائیں ۔دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماآج ہرنائی ضلع کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز اجلاس میں شرکت کریں گے اور سانحہ8اگست کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں