عقیدہء ختمِ نبوت پرکوئی آنچ آنے نہیں دینگے ،عقیدہء ختمِ نبوت کیلئے مسلمان اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں،جمعیت عماء اسلام

منگل 3 ستمبر 2019 23:24

قلعہ سیف اللہ/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عقیدہء ختمِ نبوت پرکوئی آنچ آنے نہیں دینگے عقیدہء ختمِ نبوت کے لئے مسلمان اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں عمران خان کی ناجائز حکومت گرنے کے قریب ہے۔ اسلام دشمن عناصر اسلامی مراکز اور عقائد کے خلاف سرگرمِ عمل ہے۔

وہ حکومت کو مذھب کے خلاف کررہے ہیں۔یہ بات جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ، صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ ، اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی ،میر یونس عزیز زہری ، عبدالواحد صدیقی ، حاجی نواز کاکڑ ، سابق صوبائی وزراء عین اللہ شمس ، یحیحی خان ناصر ،جمعیت کے رہنماوں مولانا عبدالخالق مری ، دلاور کاکڑ، مولانا محمد صدیق مینگل ، مولانا عبدالواحد و دیگر نے منگل کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ قائدِ جمیعت اسلامی عقائد اور مراکز بچانے کے لئے نکلے ہیں ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر کا عوام بھی قائدجمعیت کے قائد حکم کے منتظر ہیں پاکستانی قوم کے بنیادی عقیدے کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہیں جو خوش آئند عمل نہیں۔

(جاری ہے)

جب تک جمعیت رہے گی اسلام اور ملک دشمن عناصر کو منہ کی کانی پڑے گی۔جمعیت بلوچستان کا کارکن کارکن اپنے قائد کے شانہ بشانہ تیار ہے۔گوادر سے شیرانی تک عوام کو 28 تاریخ کے حکم کا انتظار کررہے ہیں جب بھی قائدجمعیت حکم دے گا ہم سب کچھ چھوڑ کر اسلام آباد کا رخ کرینگے اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے تک واپس نہیں آئینگے۔ تمام کارکن تیار رہیں۔ اسلام دشمنوں سے آخری لڑائی شروع ہوچکی ہے جو انکے خاتمے تک جاری رہے گی ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں