پاچاخان اور عبدالولی خان کی برسی پر جلسہ 24جنوری کو ہوگا،مابت کاکا

ہفتہ 4 جنوری 2020 23:42

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند کی آزادی کے علمبردار رئیس الاحرار فخر افغان باچاخان اور قائد جمہوریت رہبر ملی خان عبدالولی خان کے برسی کے مناسبت سے صوبائی جلسہ عام 24جنوری کو ہرنائی میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی صوبہ پشتونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت مرکزی وصوبائی قائدین خصوصی شرکت کریں گے پارٹی اپنے شہداء اور اکابرین کے آیام مناکر آنیوالے نسلوں کو ان کی قربانیوں جدوجہد سے آگاہ کرنے کا فریضہ نبھاتی رہے گی پارٹی قیادت میدان عمل میں رہ کر زمینی حقائق اور ماضی کی تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برت رہی ہے لہٰذاگفتار کے غازی عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کے بجائے اپنے اپنے جماعتوں کے حالات پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ کے رہائش گاہ پر تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سنئیرنائب صدر حاجی محمد زمان میرزئی امان صاحب محمد افضل موسی زئی ملک خدائیداد باتوزئی اور دیگر بھی موجود تھے مابت کاکا نے کہا کہ ماضی کی مانند امسال بھی ملک بیرون ملک اور یہاں صوبے میں بھی 24 جنوری کو ہرنائی میں اکابرین کی تاریخ ساز جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں جلسہ عام منعقد ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جو یقینا فعال ومنظم تنظیم ہی کی بدولت ممکن ہے لہذا پارٹی ذمہ داران اور تمام کارکنان اس کی کامیابی کے لئے کوششیں تیز تر کردیں انہوں نے کہا برصغیر پاک وہند سے انگریز سامراج کو نکالنے اور ازادی دلانے میں ہمارے اکابرین کی جہد ملک بننے کے بعد بھی حکمران اور بالادست اشرافیہ کے سامنے کلمہ حق ادا کرنے عوام اور جمہور کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے لازوال قربانیاں شہادتیں جلا وطنی عقبت خانوں میں اذیتیں تاریخ کا حصہ ہے اس پر خارراستے میں بہت بڑے بڑے نام تھک کر قومی تحریک سے علیحدہ ہو تے رہے مگر فکر باچاخان کے متوالے تمام تر مشکلات ومصائب کے باوجود قوم اور وطن کی ننگ وناموس کی خاطر جانوں کے نذرانے دیتے رہے جنت نظیر پشتون خواوطن کوکھنڈرات میں تبدیل کرنے والے انتہاپسندوں دہشت گردوں کو للکارتے رہے لیکن کبھی اغیار اور ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے جب بہت سووں نے دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کے ڈر سے چھپ کا روزہ رکھا ہواتھا زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی قیادت آج بھی پشتونوں کے بنیادی حقوق کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کر ہا ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے قلعہ سیف اللہ میں پارٹی رکن نصیب اللہ سے ان کے والدنورعلی اور مسلم باغ میں تحصیل صدر حاجی جبار کاکڑ سے ان کے والدہ کے وفات پر تعزیت مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں