قلعہ سیف اللہ ،ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی

جمعرات 19 مارچ 2020 00:03

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اگاہی مہم شروع سے کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر شاہ، نیشنل پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر تاج محمد ،قبائلی رہنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ حاجی درا خان جوگیزئی کا مشترک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سب نے انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ کے عوام قبائلی عمائدین علما کرام اور انتظامیہ پوری طرح تیار ہے کورونا وائرس پر انتظامی غفلت عوام کی جانوں سے کھلواڑ کے مترادف ہوگا جس سے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عالمی مرض کو مات دینے کیلئے سب نے اپنا فرض نبھانا ہوگا یہ بات انہوں نے سول ہسپتال میں دورے کے موقع ایم ایس اختر مندوخیل بمعہ اسٹاف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات تسلی بخش ہے پرائیوٹ ہسپتال عملہ مریضوں کو بہتر انداز میں شعور و آگہی فراہم کرے انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کا درس دیکر انکے ساتھ بہتر سلوک کریں کورونا وائرس عالمی وبا اسکے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ ہسپتال میں آیسولیشن وارڈ قائم کریں آیسولیشن وارڈ میں واش روم، ایمرجنسی کٹ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہسپتال کی انتظارگاہ میں دو سے زیادہ مریضوں کو بیٹھنے نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے باہر کورونا وائرس سے بچا اور آگہی سے متعلق بینرز آویزاں کریں انتظامیہ اور اسٹاف کورونا سے بچا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سرجیکل ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹوروں میں سرجیکل ماسک اور گلوز کے مہنگے داموں فروخت ہونے سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں میڈیکل اسٹور اور دکاندارن ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں ورنہ منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے عوام انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144نافذ کرکے عوامی اجتماعات،ہوٹلوں،سینما اور شادی ہالز پر پابندی لگادی گئی ہے عالمی وبا کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے ہی شکست دے سکتے ہیں ہوٹل مالکان صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کریں اور ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کو بیٹھانے سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی تاجر برادری بھی عالمی وبا کیخلاف آگہی مہم میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ گاہکوں سے ہاتھ اور بغل گیر ہوئے بغیر سلام کیا کریں انہیں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کریں دکانوں میں لوگوں کو فضول بیٹھانے سے اجتناب کریں گاہکوں سے پیسے لیتے وقت ہاتھوں میں گلوز پہنا کریں ڈسٹرکٹ میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دکانوں کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے دکانداران اپنی اور عوام کی صحت کا خیال رکھیں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں