اٹھارویں ترمیم چھوٹی قومیتوں کے معاشی حقوق کی واحدضامن ہے ، مابت کاکا

ہفتہ 13 جون 2020 23:51

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم چھوٹی قومیتوں کے معاشی حقوق کی واحدضامن ہے سیلیکٹیڈ کی اپروچ سطحی بحثیت وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں مکمل ناکامی سے دوچارہوا ہے عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت پشتونوں کی حقوق کیلئے برسر پیکار ہے کوئی ہم سے قوم اور وطن کی ننگ وناموس کی قیمت پر کسی قسم کی توقع نہ رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ کے ہمراہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ اور دیگر سے بات چیت کے دوران کیادرین اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی کونسل ممبر دین محمد کاکڑ‘ محمد خان کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ میں نوابزادہ اشرف خان جوگیزئی مامون خان جوگیزئی سے نور جوگیزئی کے وفات پر پارٹی رکن امیر زمان کے والدہ کے وفات پی ٹی آء کے مرکزی رہنما ہاشم خان پانیزئی کے وفات مرغہ میں اسسٹنٹ کمشنر وکیل کاکڑ کے وفات مئی زئی اڈہ میں سپریم کورٹ کے وکیل ملک امین اللہ کاکڑ کے والدہ کی وفات پارٹی رکن نصراللہ دمڑ کے وفات اور پشین میں ڈاکٹر سلیم کے والد حاجی کلیم اللہ کاکڑ کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں