525اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں لاکھوں انسان شریک ہوکر کٹھ پتلی اور ناجائز حکومت کے در و دیوار کو ہلاکر کرکے رکھ دیں گے، مولانا عبدالواسع

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:45

/قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف کے دوروزہ دورے کے دوران تربیتی کنونشنز ،تعزیتی نشستوں اور مختلف مقامات پر کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے تحت جلسہ عام میں لاکھوں انسان شریک ہوکر کٹھ پتلی اور ناجائز حکومت کے در و دیوار کو ہلاکر کرکے رکھ دیں گے تمام جمہوری پارٹیوں کی جانب سے تحریک کا آغاز پاکستان سے محبت کا عکاس ہے اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام تحریک میں صف اول کا کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کرے گی انہوں کہا ہے کہ ظالم اور جھوٹے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج عوام کو خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے وہ کس منہ سے پاکستان کانام لے رہے ہیں ،ملک بھر میں بدامنی معاشی بدحالی کا دور چل رہا ہے عوام ہر حوالے سے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی صوبے کی سب سے بڑی اور پختہ نظریات رکھنے والی جماعت کی حیثیت سے 25اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں عوام کو ذلت رسوائی،معیشت کی بربادی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کے مفاد میں ہے اگر عمران نیازی کی حکومت مزید رہی تو اس کی تلافی آئندہ کئی سالوں میں ممکن نہ ہوگی انہوں نے کہا کہ کہا کہ نیازی حکومت میں جتنی اذیت، ذلت اور رسوائی پاکستانی عوام کو دی گئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی حکمرانوں نے الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے ایک بھی پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل دعوں کے وہ پل باندھے جو ان کے بس کی بات نہیں عوام کو پچھلے دو سالوں میں مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا سو دن کے منصوبے سال کے منصوبوں میں تبدیل جبکہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کو ہے حکمرانوں کے کئے گئے وعدے آج بھی ادھورے خواب بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی گئی ملک کو بدنامی اور رسوائی کے علاہ کچھ نہیں دیا گیاموجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کی ضرورت تھی جس پر بالغ نظری کا مظاہرہ کرکے قوم کو امید دلائی

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں