مولانا فضل الرحمان کو کوئٹہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ،رہنما جمعیت طلبا اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:21

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) جمعیت طلبا اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے کنونیئر مرتضی مسرور مولوی آدم خان نجیب اللہ کاکڑ حمداللہ حمدی نصیر احمد احرار اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سربراہPDM قائد محترم حضرت مولانا فضل الرحمان کو کوئٹہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں کوئٹہ کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا جب تک اس کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ نہیں کرینگے تب تک چین سے نہیں بیٹھیے گے پاکستان کے تمام عوام اب اس حکومت سے تنگ اچکے ہیں اور خاص کر بلوچستان کے عوام کو مایوس کیا ہے اب عوام کلے گی اور اس جابر اور ظالم حکومت کو ختم کر کے دم لی گی جمعیت طلبا اسلام نے ہمیشہ بلا تعصب کے پوری انسانیت کی خدمت کی ہے اور اب پاکستان کی آخری امید مولانا فضل الرحمان ہے مولانا فضل الرحمان پوری امت مسلمہ کی رہنمائی کر رہا ہے جمعیت طلبا اسلام کا ہر کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہر حکم کی تکمیل کریگا اور کوئٹہ کے جلسے میں جمعیت طلبا اسلام کے کارکنان بھرپور شرکت کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں