قلعہ سیف اللہ،پسندکی شادی کرنے والی لڑکی جرگے کے سامنے قتل،ملزم گرفتار

منگل 10 نومبر 2020 23:50

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2020ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو جرگے کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ میں قبائلی رہنماء نوبزادہ محبوب جوگیزئی کی رہائش گاہ پر جرگہ جاری تھا جس کے دوران ملزم نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا واضح رہے کہ جرگہ مذکورہ ملزم کی جانب سے اپنی بہن اور اس کے شوہر سے متعلق تھا بتا یا جارہا ہے لڑکے نے ملزم کی ایک بہن کو طلاق دی جبکہ اس کی دوسری بہن سے شادی کی تھی تاہم اس حوالے سے جرگہ جاری تھا کہ لڑی کی کے بھائی نے بہن سے ملاقات کا کہہ کر انہیں قتل کر دیا بعد ازاں ملزم نے خود کو جرگہ کے حوالے کردیا جرگے کی جانب سے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں