قلعہ سیف اللہ ،پی ڈی ایم کے زیر اہتمام لاہور میں کامیاب عظیم الشان اجتماع سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے، مابت کاکا

منگل 15 دسمبر 2020 00:08

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں کامیاب عظیم الشان اجتماع سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے قوم دوست وطن دوست سیاسی جمہوری قوتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری قوتیں آئین پر عمل داری جمہور کی حکمرانی کیلئے اس ملک کے زورآور قوتوں سے نبردآزما ہیں یہ امر تسلی بخش ہے کہ یہ آواز اب کی بارپنجاب سے اٹھ رہی ہے اگر جمہوریت پر پے درپے آمرانہ قوتوں کی جانب سے وار نہ کئے جاتے تواج ملک درپیش مشکلات ومصائب کا شکارنہ ہوتا باربار مداخلتوں کی وجہ سے جمہوریت اور جمہوری اداریکمزور تر ہوتے گئی85میں ایک آمر نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرتے ہوئے ترقیات کے نام سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرنیاورکرپشن کی داغ بیل ڈالی جس سے پورا نظام بری طرح متاثر ہواان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدر محمد خان کاکڑ کی قیادت میں حاجی شفیع میرزئی کی رہائش گاہ پرپارٹی وفد سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ اور دیگر بھی موجودتھے مابت کاکا نے کہا کہ ہمارے اکابرین پہلے دن سے واضح طور پر کہا کرتے تھے کہ ملک کی بھاگ دوڑ عوامی نمائندوں کے حوالے کئے جائیں صوبوں کو خودمختاری اور وسائل پر اختیار دی جائے لیکن حکمران اور اشرافیہ نے ملکر چھوٹی اکائیوں کی حقوق ہڑپ اور پارٹی قیادت کو پابند سلاسل اذیتیں جلاوطنی اور غداری کے القابات سے نوازتے رہے ملک ایڈہاک ازم کا شکار اورتمام ادارے مفلوج ہوتے گئے جسکی وجہ سے ملک داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر عدم استحکام کاسامنا کرتا رہا چھوٹی اکائیاں اس احساس محرومی کا زیادہ شکاررہیلیکن پنجاب سول بیوروکریسی اور مقتدر قوتیں ایک پیج پر تھے آج 73 سال بعد پنجاب سے یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں جسکی خان عبدالولی خان بہت پہلے پیشن گوئی کر چکے کہ "اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ فیصلہ کن جنگ پنجاب سے لڑی جائیگی" انہوں نے کہا کہ آج اگر پارلیمنٹ قانون سازی جیسے ذمہ داری ادا کریں اور ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کئے جائیں تو سیاستدانوں پر کرپشن کا الزام خودبخود ختم ہو جائیگی لیکن افسوس ایسا دکھائی نہیں دے رہا مابت کاکا نے کہا کہ جنوری سے فکر باچاخان اور خدائی خدمتگارتحریک کی صدسالہ تقریبات بھر پور انداز میں صوبہ بھرمیں عالیشان طریقے سے منائی جائیگی جس میں سیمینار مشاعرے کلتوری شوز شہدا اور اکابرین کے ایام پر اجتماعات جغرافیہ تاریخ زبان اقدار بارے نئی نسل کو آگاہ کیا جائیگا جس میں پارٹی قائدین ادیب دانشور شعرا نوجوانان اور خواتین ذمہ داران بھرپور نمائندگی کے ساتھ موجود ہوں گے لہذا ضلع تحصیل اور بنیادی یونٹ کی سطح پر ذمہ داران نے بھرپور تیاری اور اولسی رابطہ مہم کو دوام دیتے ہوئے صد سالہ تقریبات کو شاندارانداز میں کامیابی سے ہم کنار کرانے کیلئے تنظیمی ربط کو بروئے کار لانا ہوگابعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کونسل کے رکن حاجی شفیع میر زئی نے وفد کے اعزازمیں عشائیہ دیا

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں