پشتونوں کو دہشت گرد انتہاپسند ثابت کرنے کیلئے پشتونوں کی سرزمین پشتون خوا میں دنیا جہاں کے دہشت گرد بسائے گئے ،مابت کاکا

منگل 22 دسمبر 2020 23:54

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتونوں کو دہشت گرد انتہاپسند ثابت کرنے کیلئے پشتونوں کی سرزمین پشتون خوا میں دنیا جہاں کے دہشت گرد بسائے گئے تباہی وبربادی کی اس لہر کو عوامی نیشنل پارٹی کے جان نثار کارکنوں اور رہنماؤں نے جانوں کی نذرانے دیکر اس ناسور کو رد کیا بشیراحمد بلور انہی شہدا میں اپنا نام رقم کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آمر ہوگئے آج ہی کی دن فکر باچاخان اور عوامی نیشنل پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی سیال قوم دوست وطن دوست جماعت ہے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کلی اخترزئی میں شمولیتی اجتماع اور بشیراحمد بلور کی آٹھویں برسی کے موقع پر تقاریب سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ اراکین صوبائی کونسل انجنئیر رسد خان محب شیراز حاجی جبار کاکڑ معصوم میرزئی نذیر احمد رزاق عاصم اورنگزیب نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پچاس سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کی عوامی نیشنل پارٹی اور فکر باچاخان میں شمولیت خوش آئند ہے جتنے دعوے اور وعدے کئے گئے وہ ایک وفا نہ ہوسکا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بشیراحمد بلور کی آٹھویں برسی کے مناسبت سے صوبہ بھر میں یادریفرنسز منعقد کئے گئے باچاخان مراکز کوئٹہ قلعہ عبداللہ پشین قلعہ سیف اللہ ڑوب شیرانی لورالائی ہر نائی دکی زیارت سبی لسبیلا میں شہید بشیراحمد بلور کی آٹھویں برسی کے موقع تقاریب سے مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بلور نے جان تو قربان کردیا لیکن دہشت گردوں انتہاپسندوں کو وطن تباہی اور بربادی سے بچانے میں مرتے دم تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتی رہیگی صوبائی ذمہ داران آج ضلع پشین کے زیر اہتمام مرحوم محمد انور کی چہلم کے موقع پر یاد ریفرنس میں شرکت کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں