کبھی بھی وطن تباہی وبربادی میں شریک نہیں رہے ،مابت کاکا

جنت نظیروطن کوبارودکیڈھیر میں تبدیل کرنیوالوں کااحتساب کرناہوگا، صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

منگل 7 دسمبر 2021 00:08

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہاہے کہ کبھی بھی وطن تباہی وبربادی میں شریک نہیں رہے جنت نظیروطن کوبارودکیڈھیر میں تبدیل کرنیوالوں کااحتساب کرناہوگافکرباچاخان ہی میں سیاسی کارکنوں کی آبیاری کے مواقع ہے فعال ومنظم تنظیم کے بغیراکابرین کے متعین کردہ اہداف کاحصول ممکن نہیں ذمہ داران اورکارکنان بروقت اپنی اپنی ذمہ داریوں کاپاس رکھیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو زیرصدارت ضلعی صدرعبدالمالک کاکڑمنعقد ہواجس میں صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑصوبائی سالاراعلی عبدالغنی درانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تحصیل مسلم باغ تحصیل قلعہ سیف اللہ اورپشتون ایس ایف کے صدورنے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں شرکانیتنظیم فعالیت بارے تجاویزاورآرائے پیش کئے اجلاس کے شرکانے اس بات پرزوردیاکہ عوامی نیشنل پارٹی کومزیدفعال ومنظم بنانے کیلئے ذمہ داران اورکارکنوں نے آئین پرعمل درآمدکرتے ہوئے پشتون اولس کے بہتر مستقبل علم وہنرزبان وثقافت اقداروروایات کی تحفظ کویقینی بناناہوگاکیونکہ پشتون افغان کی محافظ جماعت کی حیثیت سے فکرباچاخان ہی سیاسی کارکنوں کے ارمانوں کی واحدآسراہے اس موقع پرکہاگیاکہ عوامی نیشنل پارٹی جوداراصل انجمن اصلاح الافاغنہ اورخدائی خدمت گارتحریک کے تسلسل کی حیثیت سے سوسالہ جہدکی امین جماعت ہے اوریہی سوسالہ جہدبے لوث کارکنوں کی شبانہ محنت شہداکی لازوال قربانیوں اوراکابرین کی وسیع النظر قوم دوست وژن کے مرہون منت ہے کارکنوں نے اسی جذبے کی ریت کوبرقراررکھناہوگادریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین احسان اللہ کاکڑمحمدخان کاکڑنوازخان جلال زئی حاجی شمس الدین جلال زئی نے پارٹی رہنماملک حمیدمیرزئی کیکزن ملک صحبت میرزئی زین الدین روزالدین کیوالدالف آکادین محمدپشتون کیوالدسرگڑھی آکاجبکہ ڑوب میں پارٹی کے سابق ضلعی صدرحاجی اکبرخان مندوخیل کیوالدکیوفات پرتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں