صوبائی حکومت فوری طور پر گوادر دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کرکے معاملے کا حل نکالیں،مولانا محمد شفیق دولت زئی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں، سی پیک کو کامیاب تب ہی تصور کیا جائیگا جب مقامی لوگ خوش ہوں گے، بیان

اتوار 12 دسمبر 2021 18:05

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر گوادر دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کرکے معاملے کا حل نکالیں ،گوادر میں جاری دھرنے پر حکمران جماعت کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں، سی پیک کو کامیاب تب ہی تصور کیا جائیگا جب مقامی لوگ خوش ہوں گے، گوادر کے مقامی لوگ پانی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، گوادر کے مقامی لوگ بجلی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گوادر میں گزشتہ کئی روز سے حق دو تحریک کے تحت دھرنا جاری ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کا مظاہرین کے جائز مطالبات اور دھرنے کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں