آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ ہرگز اقتدار پر لانے کیلئے سرتوڑ جمہوری عمل پر موثر اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے،مولانا محمد شفیق دولت زئی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:21

قلعہ سیف اللہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے نظام مکمل ناکام ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں کئی بار سیاسی پارٹیوں کے اقتدار کے جنگ کے باعث مارشل لاء لگ چکا ہے اور سیاسی جمہوری پارٹیوں نے مارشل لاء کے خیر مقدم بھی کیا جبکہ حال ہی میں حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمنٹ کے اداروں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ کے اداروں پر یقین نہیں رکھے کے بجائے اعلیٰ عدالتوں کے ذریعہ وزیراعلیٰ کے انتخابات کرنے پر بضد جن کی سپریم کورٹ ودیگر عدالتوں میں تحریک انصاف کے اپیلوں کا واضح ثبوت ہے جن کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کے جمہوری حکومت کے ناکامی ہوتی ہے بلکہ تحریک انصاف اور موجودہ حکومت کے اقتدار کے جنگ کے باعث ملک میں قیامت خیز جنگی کی مسلط ہوتی ہے اور پیٹرول ،ڈیزل کے روزہ مرہ قیمتوں کے اضافہ کی وجہ سے تمام اشیائے خوردنی بلکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث غریبوں کے حالات بد تر ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں مولانا محمد شفیق دولت زئی نے حالیہ سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتوں اعلیٰ اداروں پر زور تنقید اور امریکہ کے مداخلت کے شور شرابہ برپا کرنے کا اصل مقصد اقتدار پر قبضہ کرنا کے سوا کچھ نہیں مگر عوام اب بیدار ہوچکی ہے آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ ہرگز اقتدار پر لانے کیلئے سرتوڑ جمہوری عمل پر موثر اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں