بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات ‘4افراد جاںبحق ‘3زخمی

منگل 7 مارچ 2017 21:50

قلعہ سیف اللہ /ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شاہراہوں پر حادثات میں 4افراد جاںبحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میںگزشتہ شب تصادم کے نتیجے میں 4افراد رمضان سکنہ بارکھان ،محسن ،جمشید اور مدثر سکنہ ڈیرہ غازی خان جاںبحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ،مزید کارروائی جاری ہے ،ادھر ڈھاڈر میں گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدیدزخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سبی منتقل کردیاگیاہے ،اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں