زراعت توسیع کے آفیسران کے لیے چار درجاتی سروس اسٹریکچرکے حصول کو یقینی بنایا جائے ، شکیل احمد زہری

بدھ 19 دسمبر 2018 18:41

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت توسیع ایگریکلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شکیل احمد زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح زراعت توسیع کے آفیسران بھی انتہائی خلوص اور جانفشانی نے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،اس وقت محکمہ زراعت توسیع میں907آفیسران کام کررہے ہیں جس میں 17گریڈ کے 666آفیسران شامل ہیں،زراعت توسیع کے آفیسروں کے لیے کوئی سروس اسٹریکچر موجود نہیں ہے، اکثر آفیسران 17گریڈ میں تعینات ہونے کے بعد اسی گریڈ میں ریٹائرڈ بھی ہوجاتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیگر محکموں کے آفیسران فورٹائز فارمولے کے تحت پروموشن حاصل کررہے ہیں جو قابل تعریف عمل ہیں،محکمہ زراعت توسیع میں آفیسران کو پروموشن نہ ملنے کی اصل وجہ چار درجاتی سروس اسٹریکچر کا نہ ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک نقاطی ڈیمانڈ ’’چار درجاتی سروس اسٹریکچر‘‘کے حصول کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی وزیر زراعت ، صوبائی وزیر خزانہ اور صوبائی سیکرٹری زراعت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس جائز مطالبے کو منظور کرکے زراعت توسیع کے کے آفیسران میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں