فروری کو سبی میں عوام کا سمندر ھوگا ،تحریک انصاف بلوچستان

صوبے کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے، پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی آخری امید ھے ،بابر یوسفزئی

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 24 فروری کو سبی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے 24 فروری کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا 24 فروری کو سبی کی عوام تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیں گے اور انشاء اللہ اگر بلوچستان کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو بلوچستان کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے بلوچستان کو ستر سالوں سے پسماندہ رکھا گیا انشاء اللہ بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے سبی کے جلسے کے بعد بلوچستان کے ہر ضلع میں تاریخی جلسہ کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی صوبے کی تمام قیادت صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں متحد اور فعال ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں