الیکشن کمیشن نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا

جمعہ خان بادیزئی صدر، صلاح الدین خلجی سینئر نائب صدر، محمد یاسین رئیسانی نائب صدرمنتخب ہوگئے

پیر 24 ستمبر 2018 19:19

الیکشن کمیشن نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے الیکشن کمیشن نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سال 2018-19ء کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیمبرآف کامرس کوئٹہ کے الیکشن کمیشن کے ممبران سرور احمد ،حاجی محمد اکرم اور عبدالرزاق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے الیکشن برائے سال 2018-19ء میں جمعہ خان بادیزئی صدر،صلاح الدین خلجی سینئر نائب صدر جبکہ محمد یاسین رئیسانی نائب صدر کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ،الیکشن شیڈول کے مطابق مذکورہ امیدواروں کے علاوہ کسی اور امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے گئے جس کے بعدچیمبرآف کامرس کے صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدرکے عہدوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو کامیاب قراردیدیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں