کوئٹہ،چیمبرآف کامرس کوئٹہ کا سال 2018-19 کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

کوئٹہ،چیمبرآف کامرس کوئٹہ کا سال 2018-19 کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے الیکشن کمیشن نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سال 2018-19 کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیمبرآف کامرس کوئٹہ کے الیکشن کمیشن کے ممبران سرور احمد ،حاجی محمد اکرم اور عبدالرزاق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے الیکشن برائے سال 2018-19 میں جمعہ خان بادیزئی صدر،صلاح الدین خلجی سینئر نائب صدر جبکہ محمد یاسین رئیسانی نائب صدر کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ،الیکشن شیڈول کے مطابق مذکورہ امیدواروں کے علاوہ کسی اور امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے گئے جس کے بعدچیمبرآف کامرس کے صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدرکے عہدوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو کامیاب قراردیدیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں