عالمی بنک دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کو بھی بلوچستان کی ترقی میں معاونت کی فراہمی کی جانب راغب کریگا ،عالمی بنک کنٹری ڈائریکٹر

جمعہ 20 مئی 2022 16:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی وسائل کی ترقی تعلیم و فنی تربیت روزگار پانی زراعت اور توانائی کے شعبوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ہمارے صوبے کے وسائل کم اور پسماندگی زیادہ ہے بلوچستان کی ترقی کے لئے معاونت میں اضافے اور جاری منصوبوں پر عالمی بنک کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجے بین حیسین کی سربراہی میں ملنے والی عالمی بنک کی ٹیکنیکل ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات میں بلوچستان کے سماجی ومعاشی شعبہ میں عالمی بنک کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر عالمی بنک کی ٹیم نے بلوچستان حکومت کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں پانی زراعت توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ترقی کے لئے معاونت میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر وزیر اعلی بلوچستان کو یقین دلایا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیۓ گرانٹ کے طور پر فنڈز کی فراہمی اور تیکنیکی معاونت میں اضافہ کا سنجیدگی سے جائیزہ لیا جاۓ گا جبکہ عالمی بنک دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کو بھی بلوچستان کی ترقی میں معاونت کی فراہمی کی جانب راغب کریگا وزیراعلی بلوچستان نے عالمی بنک کی معاونت میں اضافے کا خیر مقدم اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلی بلوچستان نے عالمی بنک کے وفد کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے لئے بلوچستان حکومت کو وسائل کی ضرورت ہے عالمی بنک قرضوں کے مارک اپ میں کمی کرے اور قرضوں کی بجاۓ بلوچستان کو گرانٹ دی جائے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں آبی وسائل کی ترقی اور زیر زمین پانی کے زخائیر کی بہتری کے ماسٹر پلان اور جامع سٹڈی کے لیۓ تعاون کی بھی درخواست کی عالمی بنک کے وفد نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے دی گئی تجاویز پر سنجیدہ غور کا یقین دلایا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں