کوئٹہ،بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میںدوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

معاشرتی اور تکنیکی ترقی کی راہ ہموار کرے گی،ڈاکٹر اختر نذیر ہمیں ٹیکنالوجی کے مثبت اور فائدہ مند استعمال کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کے رویوں کو بھی پروان چڑھانے کی ضرورت ہیں اس کانفرنس سے اہل علم طبقات کیلئے سوچ اور مستقبل کی ایجادات کیلئے نئی راہیں کھلیں گی ، چیف سیکرٹری بلوچستان

منگل 13 نومبر 2018 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیںدوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان کمپیوٹنگ،الیکٹرانک اور الیکڑیکل معاشرتی اور تکنیکی ترقی کی راہ ہموار کرے گی ہمیں ٹیکنالوجی کے مثبت اور فائدہ مند استعمال کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کے رویوں کو بھی پروان چڑھانے کی ضرورت ہیں اس کانفرنس سے اہل علم طبقات کیلئے سوچ اور مستقبل کی ایجادات کیلئے نئی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان کمپیوٹنگ،الیکٹرانک اور الیکڑیکل کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ بیوٹمز میں آنا اور اس کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے جس پر میں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کا مشکور ہوں ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد میں مہینوں کی محنت اور منصوبہ بندی شامل ہے اس کانفرنس کے ذریعے سامنے آنے والے تخلیقی و تحقیقی منصوبہ جات اور مکالہ جات مستقبل قریب میں بلوچستان پاکستان اور دنیا بھر میں کمپیوٹنگ،الیکٹرانک اور الیکڑیکل کے شعبہ جات میں حیران کن تبدیلیاں اور نتائج حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرئینگے انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بلوچستان میں حکومت بلوچستان کے شانہ بشانہ معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے کوشاں ہے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ بیوٹمز کے اساتذہ اور محققین اپنی تمام تر صلاحیتیں بلوچستان کی بہتری کیلئے وقف کر رہے ہیں۔

یاد رہے دو روزہ کانفرنس میں 23ممالک سے 138ریسرچ پیپرز اور مضامین جمع کروائے گئے جن میں سے 53ریسرچ پیپرز کو شامل کیا گیا۔ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ،ایران اور چین سمیت پاکستان کی صف اول کی جامعات اور اداروں کے ماہر انجینئرز ، محققین،ماہرین تعلیم نے شرکت کر رہے ہیں ۔کانفرنس کا بنیادی مقصددنیا بھر کے محققین کو بلوچستان کے متعلق آگاہی اور بلوچستان میں تعلیم و تحقیق کے شعبوں کو تقویت دینا تھی تاکہ جدید علمی و سائنسی تقاضوں اور جدید ایجادات سے بلوچستان اور پاکستان بھرکے اساتذہ اور طلباء کو ہم آہنگ کیا جا سکے دو روزہ کانفرنس میں 53محققین اور ماہرین تعلیم نے تحقیقی و تخلیقی بریفنگزدی جس سے دنیا میں سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں نئی راہیں اور موجودہ دور کے چیلنجیز سے نپٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی جبکہ کانفرنس کی گزارشات اور نتائج عام آدمی کی زندگی میں آسانیاںلانے کیلئے بھی مدد گار ثابت ہونگی۔

بیرون ملک سے شریک ہونے والے ماہر انجینئرز ، محققین اورماہرین تعلیم نے کہا کہ بیوٹمز آنا انتہائی خوش آئند ہے اور کانفرنس سے خطے میں ترقی اور تحقیق میں مؤثرفوائد حاصل ہونگے۔ کانفرنس میںلووا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے اشفاق کھوکھر ، ایڈن برگ نیپئر یونیورسٹی برطانیہ سے عامر حسین،فردوسی یونیورسٹی آف مشہد سے مجتبیٰ جداکی،ٹفٹس یونیورسٹی امریکہ سے فہد ڈوگراور چینی یونیورسٹی سے جن ہانگ سمیت پاکستان کی بہترین جامعات کے ماہر تعلیم شریک تھے بعد ازاں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے چیف سیکر ٹری بلوچستان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے محققین کو بیوٹمز آمد پر شیلڈ پیش کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں