جمعیت طلباء اسلام ایک ملک گیر طلبہ تنظیم ہے،عصری اور دینی تعلیمی اداروں میں مضبوط جڑیں ہیں، حافظ حسین احمد عمار

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے کنوینئر حافظ حسین احمد عمار نے ضلعی کنوینگ باڈی سمیت تمام ماتحت یونٹوں کے کنوینرز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام ایک ملک گیر طلبہ تنظیم ہے جس کی عصری اور دینی تعلیمی اداروں میں مضبوط جڑیں ہیں جمعیت طلباء اسلام وہ واحد تنظیم ہے جس کی سرپرستی مایہ ناز اور باکردار علماء کرام کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو جے ٹی آئی بلوچستان کے کنوینئر حافظ محمد حسن شہاب نے تمام اضلاع کے کنوینئروں کا اعلان کرکے 10روز کے اندر اندراضلاع کو اپنے ماتحت یونٹوں کے کنوینرز اور معاونین کا انتخاب کرکے رپورٹ صوبے کو ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں آج ضلعی کنوینگ باڈی سمیت تمام ماتحت یونٹوں کے کنوینرز بشمول تحصیل کچلاک کے کنوینئرز کا اعلان کرتا ہوں ضلعی معاونین میں نصیب اللہ ، عبدالمجید نیچاری ، سید امین اللہ آغا، حافظ محمداسحاق،خلیل الرحمن ، حافظ فضل محمد، حبیب خان مینگل ، غوث الدین ، محمد امین بھنگر ،محمد نواز ، حافظ محمد موسی ، محبوب شاہ شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے یونٹوں کے کنوینئرز کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام ایک ملک گیر طلبہ تنظیم ہے جس کی عصری اوردینی تعلیمی اداروںمیں جڑیں مضبوط ہیں اور جمعیت طبلاء اسلام واحد تنظیم ہے جس کی سرپرستی علام کرام کر رہے ہیں 19اکتوبر1969ء کو قائم ہونے والی اس تنظیم نے ملکی سیاسی اتار چڑھاؤ میں اہم کردارادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں