میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سپروآئزری سٹاف کی لسٹیں جلد بجھوائی جائیں ، کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈکوئٹہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ کوئٹہ سیدعبادللہ شاہ غرشین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع کے تعلیمی آفیسران کو تحریری مراسلہ بھیجا تھا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے اساتذہ کی فہرست دسمبر کے وسط تک بورڈ آفس کو بھجوائی جائے لیکن اکثر اضلاع کے ڈی ای اوزنے اب تک یہ لسٹیں دفتر ھذا کو نہیں بھجوائی ایک بار پھر انکو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اضلاع کی فہرستیں دفتر ھذاکو بھجوا ئیں ، فہرست میں استاد کا نام ، گریڈ ، جائے تعیناتی ، تجربہ شناختی کارڈ نمبر اور موبائیل نمبر بھجوانا ضروری ہے ، ضلع سے ایماندار تجربہ کار اور اچھی ثیرت کے حامل اساتذہ کے نام بھجوائیں تا کہ سپر وائیزری سٹاف کی تعیناتی جلد عمل مین لائی جاسکے ، جس ضلع کے اساتذہ کی فہرست ڈی ای او جمع نہیں کرائے گا انکی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا ، اساتذہ اپنے ضلعی تعلیمی آفیسر کے دفاتر میں جلد از جلد درخواستیں جمع کرائیں 20 دسمبر کے بعد کوئی فہرست یا درخواست و صول نہیں کی جا ئیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں